عوام کو صحت مندانہ اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے پارک کلید ی حیثیت رکھتا ہے۔ عبدالخالق مروت

بدھ 11 جنوری 2017 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس، چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ پارک پر فضاء، صحت مندانہ، آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب ماحول کے قیام میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ، پارک صحت مندانہ تفریح کا ایک بہتر اور موثر ذریعہ ہے، پارک ماحولیاتی خوبصورتی میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، عوام کو پارکوں پر صحت مندانہ ماحول اور تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری بلوچ پارک یوسی پانچ کیٹل کالونی کی تزین و آرائش کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرلیبر کونسلر سعید خان افغان، ڈائر یکٹر انفارمیشن جمال ناصر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نسیم اختر اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے مری بلوچ پارک میںعوام کے بیٹھنے کیلئے فوری طور پر چھ نئی بنچیں رکھنے کے احکامات جاری کئے، پارک میں روشنی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، پارک میں لگی لائٹوں کی درستگی اور خراب کی تبدیلی فوری عمل میں لائی جائے، پارک میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ پارک میں آنے والے شہری کچرا غیرہ ڈسٹ بن میں ڈالیں اور پارک صاف ستھرا رہے۔

انہوں نے کہا کہ پارک کے اطراف صفائی ستھرائی پر خاص توجہ رکھی جائے، پارک میں موسم کے مطابق پھول دار خوشبو والے خوبصورت اور خوش رنگ پودے لگائے جائیں، پارک میں بچوں کے کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جھولے وغیرہ لگائے جائیں۔