سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کا گورنر سند ھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

جمعرات 12 جنوری 2017 11:04

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے گورنر سند ھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ مشترکہ تعزیتی بیان میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ ایماندار جج تھے اور کبھی بھی اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے تھے ۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لئے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔