فرانس میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں 72 ممالک شریک ہوں گے

جمعرات 12 جنوری 2017 11:05

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ اتوار سے پیرس میں شروع ہونے والی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں 72 ممالک کے نمائندوں کی شرکت کی امید ہے۔ تاہم اس امن کانفرنس میں اسرائیل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کو اس کانفرنس کے بعد مدعو کیا گیا ہے تاکہ انہیں اس کے نتائج سے آگاہ کیا جا سکے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ دعوت نامہ مسترد کر دیا ہے جبکہ فلسطینی صدر کی پیرس آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :