ٹیکسلا میں 6 افراد کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر کے فرار ہونے والا سفاک نوجوان موٹروے پر ٹریفک حادثے میں ہلاک

جمعرات 12 جنوری 2017 11:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) ٹیکسلا میں 6 افراد کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر کے فرار ہونے والا سفاک نوجوان موٹروے پر ٹریفک حادثے میں مارا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکسلا نواحی علاقے لوسرشرفو میںسفاک حمزہ نامی نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دو گھروں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی سگی خالہ ،ایک مہمان خاتون، اسکی تین سالہ بچی اور گھریلو ملازم میاں بیوی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم حمزہ واردات کے بعد فرار ہو کر براستہ موٹروے فیصل آباد جا رہا تھا کہ پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم کی شناخت زخمی نوجوان کے بیان سے ہوئی، ملزم کا اصل نشانہ اس کی خالہ تھی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔