فرانس میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس، 72 ممالک شریک ہوں گے

اسرائیل ،فلسطین شریک نہیں ہوں گے،بعد میں بلاکرنتائج سے آگاہ کیاجائیگا،نیتن یاہونے دعوت نامہ مستردکردیا،فرانس

جمعرات 12 جنوری 2017 12:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) پیرس میں شروع ہونے والی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں بہّتر ممالک کے نمائندوں کی شرکت کی امید ہیغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں فرانسیسی حکام نے بتایاکہ آئندہ اتوار سے پیرس میں شروع ہونے والی مشرق وسطیٰ امن کانفرنس میں بہّتر ممالک کے نمائندوں کی شرکت کی امید ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس امن کانفرنس میں اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ شریک نہیں ہوں گے۔

فرانسیسی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کو اس کانفرنس کے بعد مدعو کیا گیا ہے تاکہ انہیں اس کے نتائج سے آگاہ کیا جا سکے۔ لیکن اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ دعوت نامہ مسترد کر دیا ہے جبکہ فلسطینی صدر کی پیرس آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :