قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعرات 12 جنوری 2017 12:42

اسلام آباد ۔ 12 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) قومی سائیکلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایشین چیمپیئن شپ 23 فروری سے 3 مارچ تک بحرین میں کھیلی جائے گی جس میں 10 سائیکلسٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں 15 کھلاڑی 12 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں محسن خان، محمد ساجد، ارسلان انجم، برہان اشرف، نجیب اللہ، عظمت اللہ، محمد فرمان، عبدالباسط، محمد تنزیل جونیئر، سہیل مجید، عون رضا، حبیب اللہ جونیئر جبکہ خواتین میں راجیہ شبیر، نادیہ فاطمہ، فرح یاسمین شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ کوچ کے فرائض عماد علی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ مزید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن گراس روٹ لیول پر تربیتی کیمپ کا انعقاد کرکے جونیئر کھلاڑیوں کو بھی تربیت دیتی ہے۔

متعلقہ عنوان :