شارجہ کے پارکنگ لاٹ میں گاڑی کے نیچے آکر زخمی ہونیوالا بچہ جاں بحق

جمعرات 12 جنوری 2017 12:58

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) شارجہ کے پارکنگ لاٹ میں گاڑی کے نیچے آکر زخمی ہونیوالا بچہ جاں بحق ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک خاتون پارکنگ میں گاڑی بیک کر رہی تھی کہ اچانک ایک معصوم بچہ اس کی زد میں آکر ذخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بچے کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔شارجہ پولیس حکا م نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :