داعش کے خاتمے تک عراق سے فوجیں نہیں نکالیں گے،ترکی کا اعلان

جمعرات 12 جنوری 2017 13:08

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ترک حکومت نے کہا ہے کہ عراق میں تعینات ترک فوجی دستوں کے بارے میں مذاکرات موصل شہر سے داعش کے خاتمے کے بعد ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع نے کہاکہ عراق کے ساتھ یہ معاملہ دوستانہ طریقے سے حل کر لیا گیا تھا، گزشتہ روز عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا تھا کہ ہمسایہ ملک ترکی کے ساتھ تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آ سکتے، جب تک ترک حکومت شمالی عراق سے اپنی فوجیں واپس نہیں بلا لیتی۔ ترک فورسز عراقی شہر موصل کے قریب بعشیقہ کیمپ میں تعینات ہیں۔

متعلقہ عنوان :