Live Updates

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے وکیل کی عدم حاضری شکست کی نشانی ہے، دانیال عزیز

تحریک انصاف کے وکیل عدالت کی کارروائی میںموجود ہی نہیں تھے،عمران خان صاحب کرسی سے ہی نہیں اٹھے،عمران خان کی اسٹپنی بھی پھٹ گئی،انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات عدالت نے مسترد کیے،وزیراعظم کی تقریر میں نہیں بلکہ تحریک انصاف کے موقف میں تضاد ہے،عمران خان وزیراعظم اور ان کی بیٹی مریم نواز کی کارکردگی سے سخت پریشان ہیں،ان کے وکیل ہسپتالوں میں جاکے لیٹ گئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور مائزہ حمید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور مائزہ حمید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل عدالت کی کارروائی میںموجود ہی نہیں تھے،عمران خان صاحب کرسی سے ہی نہیں اٹھے،عمران خان کی اسٹپنی بھی پھٹ گئی،انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات عدالت نے مسترد کیے،وزیراعظم کی تقریر میں نہیں بلکہ تحریک انصاف کے موقف میں تضاد ہے،عمران خان وزیراعظم اور ان کی بیٹی مریم نواز کی کارکردگی سے سخت پریشان ہیں،ان کے وکیل بھی ہسپتالوں میں جاکے لیٹ گئے ۔

وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ حکومت پر گھٹیا الزامات کی بوچھاڑ کی مگر عدالت میں آج ان کا ایک اور وکیل بھاگ گیا،ہم عمران خان کی ہر دھمکی اور الزام کے جواب دینے کے مجاز نہیں ہیں،آج پہلی بار عدالت میں ہمارے وکیل اپنے دلائل دینے کا موقع ملا تو اس نے ان کا ایک ایک دعویٰ غلط ثابت کیا،ہمیں حیرانی ہورہی تھی کہ پی ٹی آئی کے بڑے بڑے دعوے کہاں گئے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہاکہ ہمارے دلائل کا پہلا دن تھا تو خان صاحب سے بھی نہیں اٹھے،خود کو اسٹپنی وکیل کہنے والے بھی عدالت میں نہیں آئے،تحریک انصاف کے وکیل کی عدم حاضری ان کی شکست کی نشانی ہے،الیکشن کمیشن میں الزام لگایا گیا کہ انتخاب چوری ہوا ہے مگر بعد میں عدالت میں تاریخ میں پہلی بار یہ بات ثابت ہوئی کہ الیکشن چوری نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ عوام تحریک انصاف اور ان کے قائد کے ذہن کو سمجھے،پی ٹی آئی گذشتہ آٹھ ماہ سے بار بار اپنے موقف کو تبدیل کر رہی ہے،پہلے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے آج غلط بیانی کا الزام لگارہے ہیں۔

دانیال عزیز نے کہاکہ وزیراعظم نے الزامات کے جواب میں خود اور اپنے بچوںکو احتساب کیلئے پیش کیا،ہمارے وکیل نے وزیراعظم کی وہی تقریر آج پڑھ کر عدالت کو سنائی اور ہمارے وکیل نے کہا کہ بتایا جائے تقریر اور دستاویزمیں کہاں تضاد ہے،پی ٹی آئی نے جو قلابازیاں کھائیں ہیں وہ کنٹینر پر چل سکتی ہیں مگر عدالت میں نہیں چل سکتی۔دانیال عزیز نے کہاکہ تحریک انصاف کی اپنی پٹیشن کی آج دھجیاں بکھر گئی ہیں۔

مائزہ حمید نے کہاکہ آج کی سماعت میں واضح ہوگیا کہ پانامہ میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے،تحریک انصاف کے کچھ وکیل عدالت میں بے ہوش اور کچھ بھاگ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان اسلام آباد میں ہیں اور خیبرپختونخوا کا برا حال ہورہا ہے،تحریک انصاف کے حمایتی خود پریشان ہیں کہ عمران خان کیاکررہے ہیں
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات