حج کوٹہ ،ْپاک سعودی عرب اجلاس 19جنوری کو ہوگا

توقع ہے رواں برس ایک لاکھ 90 ہزار کے قریب عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے ،ْذرائع

جمعرات 12 جنوری 2017 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) نئے حج کوٹے کے حصول کے حوالے سے وزارت حج سعودی عرب اور وزارت حج پاکستان کے درمیان 19 جنوری کو اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ رواں برس ایک لاکھ 90 ہزار کے قریب عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

کوٹے کی بحالی کے بعد حج اخراجات میں اضافے کی توقع بھی کی جا رہی ہے ،ْخصوصاً فضائی کرایوں سمیت رہائشی عمارتوں کے کرائے بڑھنے کے امکانات کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کی جانب سے بعض ٹیکسوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت حج فروری کے شروع میں نئی حج پالیسی کا اعلان کر سکتی ہے،وزارت حج سعودی حکومت سے پاکستان کی بڑھتی آبادی کے تناسب سے دو لاکھ حج کوٹے کی درخواست کر چکی ہے۔ نئی حج پالیسی کیلئے نجی ٹور آپریٹر نے بھی اپنی تجاویز وزارت حج کو ارسال کر دی ہیں۔ نجی ٹورا ٓپریٹر نے حج کوٹے کو سرکاری اور نجی شعبے میں پچاس ،ْپچاس فیصد تقسیم کرنے پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :