ملتان میں زکریا ٹاؤن سے اغوا ہونے والا 14 سالہ لڑکا لاہور سے بازیاب

جمعرات 12 جنوری 2017 13:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) ملتان میں زکریا ٹاؤن سے گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والا 14 سالہ لڑکا لاہور سے بازیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

14 سالہ حافظ ولی دو روز قبل بہن کو لانے کے لیے گھر سے نکلا اور واپس نہ آیا، وہ مدرسہ دارالسلام کے مہتمم مولانا یحیٰ کا بیٹا ہے۔ حافظ ولی لاہور میں داتا دربار پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو جا کر ملا۔ بچے کا کہنا تھا کہ نا معلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا اور وہ موقع ملنے پر بھاگ آیا۔ جس پر لاہور پولیس نے ملتان پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے بچے کی بازیابی کی اطلاع دی اور حافظ ولی کو لاہور سے ملتان منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :