فرانس کے کار ساز ادارے کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں تیزی

جمعرات 12 جنوری 2017 13:58

پیرس ۔ 12 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) فرانس کے کار ساز ادارہ پی ایس اے کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں تیزی آگئی۔

(جاری ہے)

پی ایس اے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور مارکیٹ کھولنے کے خوشگوار اثرات پی ایس اے کی سہ ماہی سیل پر مرتب ہوئے جہاں ان کی پیو جیوٹ گاڑیاں انتہائی پسند کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران سے ان کی گاڑیوں کی طلب میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں 5.6فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ سال پی ایس اے کے تین برانڈز پیو جیوٹ ، سٹروین اور ڈی ایس کی 30لاکھ یونٹس فروخت ہوئیں جن میں سے 2لاکھ 33ہزار کی پیداوار ایران کے پلانٹ سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :