ممبئی ،داڑھی کٹوانے سے انکار، مسلمان طالبعلم کو باکسنگ مقابلے سے روک دیا گیا

جمعرات 12 جنوری 2017 14:02

ممبئی ،داڑھی کٹوانے سے انکار، مسلمان طالبعلم کو باکسنگ مقابلے سے روک ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) ممبئی یونیورسٹی نے ایک مسلمان طالبعلم کو باکسنگ مقابلہ میں شرکت سے روک دیا کیونکہ اس نے داڑھی کٹوانے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سید عمران ممبئی کے جی آر پاٹل کالج میں زیر تعلیم ہے۔

(جاری ہے)

اس نے گزشتہ پیر کو باکسنگ مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے اپلائی کیا تاہم یونیورسٹی حکام نے یہ کہتے ہوئے اسے روک دیا کہ پہلے وہ داڑھی کٹوائے، بصورت دیگر وہ مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے گا۔

انڈین میڈیا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیشنل باکسنگ کے قانون کا حوالہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سید عمران علی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ سات سال سے ریاستی سطح سے لے کر قومی سطح تک کے کراٹے، ٹی واندو اور کک باکسنگ مقابلوں میں حصہ لیتے آ رہے ہیں، لیکن ان کی داڑھی کبھی کوئی مسئلہ نہیں بنی۔

متعلقہ عنوان :