ْ برآمدی سیکٹرکیلئی180ارب ریلیف پیکیج سے برآمدات میں اضافہ ،انڈسٹریز ترقی کریگی ‘ خلدون جاوید ملک

صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملکی معاشی طور پر مستحکم ہوگا‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

جمعرات 12 جنوری 2017 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے برآمدات کی مسلسل گرتی صورتحال کو سہارا دینے کیلئے برآمدی سیکٹر کیلئی180ارب ریلیف پیکیج سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے انڈسٹریز بھی ترقی کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علی کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ برآمدات میں کمی کی اہم وجوہات میں بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹریز کی پیداواری اشیاء کی لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث ملکی برآمدات میں کمی ہورہی ہے اس لیے ریلیف پیکیج میں صنعتوں کیلئے بجلی و گیس ٹیرف میں کمی کا اعلان کیا جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

خلدون جاوید ملک نے برآمدی صنعتوں کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے گئے 180ارب کے پیکیج کو سراہتے ہوئے ہوئے کہا کہ برآمدی سیکٹر کیلئے پیکیج سے پاکستانی صنعتوں خاص کر ٹیکسٹائل سیکٹرکو ریلیف ملے گا۔جس سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ہی ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :