اے ڈی خواجہ کی برطرفی ، درخواستوں کی سماعت 15 فروری تک ملتوی

آئی جی سندھ کو عہدے سے برطرف نہیں کیا گیا وہ چھٹیوں پر گئے تھے ، ڈی جی رینجرز دیگر فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر طلب

جمعرات 12 جنوری 2017 14:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے جواب داخل کرایاگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے نہیں ہٹا یانہیں تھا ،وہ چھٹیوں پر گئے تھے واپس آکر جوائن کرلیا ہے ۔

سی پی ایل سی کے سابق سربراہ ناظم ایف حاجی اور شہزاد رائے سمیت 7 افراد نے اے ڈی کواجہ کے ہٹانے کے خلاف درخواستیں دی ہیں۔جن میں استدعا کی گئی ہے کہ اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے نہ ہٹایاجائے۔ عدالت نے سماعت 15 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور دیگر فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کردی ۔

متعلقہ عنوان :