ایم کیوایم کے گرفتارٹارگٹ کلرطاہررسول کی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی،رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات،گرفتار ملزم کا مخالفین کو فائرنگ کے علاوہ زہر کے انجکشن لگا کر قتل کرنے کا بھی اعتراف

13 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم نے ملیر میں الیکشن سیل انچارج بنایا ، قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے ہزاروں جعلی ووٹ ڈالوائے، ٹارگٹ کلرکا انکشاف

جمعرات 12 جنوری 2017 14:58

ایم کیوایم کے گرفتارٹارگٹ کلرطاہررسول کی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی،رپورٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ایم کیوایم کے مقتول رہنماڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم کے ساتھی ٹارگٹ کلرطاہررسول کی تفتیشی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ رپورٹ میں سنسنی خیزانکشافات کیئے گئے ہیں۔گرفتار ملزم طاہررسول نے مخالفین کو فائرنگ کے علاوہ زہر کے انجکشن لگا کر قتل کرنے کا بھی اعتراف کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر طاہر رسول نے تفتیش کاروں کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔ملزم نے بتایا کہ ملیر کے سیکٹر انچارج نعیم عرف گڈو نے عمران فاروق قتل کیس میں خالد شمیم سے 2005 میں ملاقات کرائی۔نعیم عرف گڈو نے قتل و غارت گری کی کارروائیوں کی بھی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

12 مئی کو خالد شمیم کے حکم پر ماڈل کالونی میں ہوٹل پر فائرنگ کی جس سے سیاسی جماعت کے دو کارکن جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

ایئر پورٹ آنے والے راستوں پر ساتھیوں کے ساتھ مل کررکاوٹیں لگائیں اور دہشت پھیلانے کے لیے فائرنگ بھی کی ملیر سے مخالف جماعت کے کارکن کے بھائی کو اغوا کرایا تشدد کیا اور کھوکھرا پار ندی میں لے جاکر زہر کا انجکشن لگاکر موت کی نیند سلادیا ۔ملزم نے انکشاف کیاکہ 2013 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم نے ملیر میں الیکشن سیل انچارج بنایا ، قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے ہزاروں جعلی ووٹ ڈالوائے الیکشن میں کامیابی کے بعد ریلی کے دوران ماڈل کالونی میں ن لیگ کے کارکنوں سے مسلح تصادم میں دو کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔