ہری پور پولیس نے منشیات کے خلاف کی جانے والی سابق کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

ضلع کے 10 تھانوں نے 4 من چرس، ایک من 200 گرام ہیروئن، 555گرام افیون اور 42 لیٹر شراب برآمد کی

جمعرات 12 جنوری 2017 15:46

․ ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) ہری پور پولیس نے منشیات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں باری10 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ضلع ہری پور کے 10 تھانوں نے 4 من چرس، ایک من 200 گرام ہیروئن، 555 گرام افیون اور 42 لیٹر شراب پکڑ کر 115 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس ہری پور کے مختلف تھانوں کے خلاف منشیات کے حوالے سے لگنے والی خبروں کے بعد ضلع پولیس حرکت میں آ گئی، گذشتہ 10 ماہ کے دوران منشیات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیل جاری کر دی جس کے مطابق تھانہ سٹی ہری پور نے 18 اپریل 2016ء سے لیکر 7 جنوری 2017ء کے درمیان 20 کیس رجسٹرڈ کئے جس کے تحت 23110 گرام چرس، 1290 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔

اسی طرح تھانہ صدر کے ریکارڈ کے مطابق 16 مقدمات میں 16465 گرام چرس، 1350 گرام ہیروئن، تھانہ سرائے صالح کی کارکردگی کے مطابق سابق 10 ماہ کے دوران منشات فروشوں کے خلاف صرف6 مقدمات درج کئے جس میں 7292 گرام چرس اور 10 بوتل شراب برآمد کی۔

(جاری ہے)

تھانہ کھلابٹ کی حدود میں منشیات کا وسیع کاروبار ہے جہاں چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس میں ملوث پائے جاتے ہیں، وہاں 19 مقدمات درج ہوئے جس میں 28335 گرام چرس، 820 گرام ہیروئن اور 12 بوتل شراب برآمد کی۔

تھانہ کوٹ نجیب الله نے سب سے زیادہ 21 مقدمات درج کر کے 15415 گرام چرس،200 گرام ہیروئن، تھانہ حطار نے 10 مقدمات میں 17132 گرام چرس، تھانہ خانپور نے 19 مقدمات میں 23470 گرام چرس، 540 گرام ہیروئن، 555 گرام افیون، تھانہ غازی نی2 مقدمات میں2255 گرام چرس پکڑی جبکہ تھانہ ناڑہ امازئی کی حدود میں سب اچھا کی رپورٹ ہے۔ اس طرح ضلع بھر کی10 تھانوں کی کارکردگی کے مطابق ضلع پولیس ہری پور نے 115 مقدمات درج کر کے تقریباً 4 من چرس، ایک من 200 گرام ہیرون، 555 گرام افیون اور 42 لیٹر شراب پکڑ کر ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :