گرینڈ جرگہ میں سورج گلی کرشر پلانٹ لیز تنازعہ کے دوہرے قتل کا دونوں فریقوں کے مابین راضی نامہ

جمعرات 12 جنوری 2017 15:46

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) گرینڈ جرگہ میں سورج گلی کرشر پلانٹ لیز تنازعہ کے نتیجہ میں دوہرے قتل کا دونوں فریقوں کے مابین راضی نامہ ہو گیا، اہلیان علاقہ نے راضی نامہ میں مرکزی کردار ادا کرنے پر یوسف ایوب خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 9 ستمبر 2016ء کو خانپور کے علاقہ سورج گلی میں لیز کے تنازعہ پر لعل فقیر خان نامی شخص کے زیرانتظام کرشر پلانٹ پر ہونے والے خونی تصادم جس میں 2افراد دلاور خان اور امان الله جاں بحق ہو گئے تھے، کا گرینڈ جرگہ تحریک انصاف یوسف ایوب خان کی سربراہی میں گوندل میں منعقد ہوا جس میں مقتولین کے ورثاء کے علاوہ بنوں، مردان، صوابی، ہری پور، اٹک اور ٹیکسلا سے ممبران اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات اور دونوں گروپوں کے سرکردہ عمائدین نے خصوصی شرکت کی۔

راضی نامہ جرگہ میں مدعی گروپ کی جانب سے معروف کاروباری شخصیت حاجی خطاب گل اور لعل فقیر خان نے اپنا موقف پیش کیا تاہم رہنما تحریک انصاف یوسف ایوب خان کی اپیل پر مقتولین کے ورثاء نے ملزمان کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد دونوں گروپوں کے عمائدین دشمنی کو دوستی میں بدل کر آپس میں بغل گیر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :