آپریشن ضرب عضب اور ضرب قلم کے بعد ضرب نساء کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،رباب رضوی

جمعرات 12 جنوری 2017 15:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) چیئرپرسن انٹرنیشنل ہیومن رائٹس لندن بیرسٹر رباب رضوی نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور ضرب قلم کے بعد ضرب نساء کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ، سائنس اور ثقافت ایک دوسرے کے متضاد نہیں ہیں اور دنیاوی ترقی کیلئے ان دونوں کی ترویج ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو کو ثر گرلز کالج میں سائنسی علوم اور ادب وثقافت کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔

انہوں نے کالج کی پرنسپل زکریہ نجفی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک مختصر عرصے میں ان کے ادارے نے نمایاں ترقی کی ہے ۔ بیرسٹر رباب رضوی نے طلبہ وطالبات کے سائنس اور ادب وثقافت سے متعلق مختلف سٹال دیکھے اور اساتذہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔کالج کی پرنسپل محترمہ زکیہ نجفی نے کہا کہ طالبات کو سائنسی اور ثقافتی علوم کے علاوہ اسلامی اقدار سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :