بلاول بھٹو زرداری کا 19جنوری کو حکومت کیخلاف لاہور سے فیصل آباد ریلی نکالنے کا اعلان

جمعرات 12 جنوری 2017 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 19جنوری کو حکومت کے خلاف لاہور سے فیصل آباد ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے سیکرٹر ی اطلاعات پنجاب مصطفی نواز کھوکھر نے بتایاکہ چیئرمن پیپلز پارٹی 19 جنوری کو لاہور سے حکومت کے خلاف ریلی نکال کرفیصل آباد جائیں گے ۔چیئرمن پیپلز پارٹی ریلی کے استقبالی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ مصطفی نوا ز کھوکھر نے مزید کہا کہ احتجاجی تحریک اور رابطہ عوام مہم کے مزید پروگرام بھیجلد جاری کئے جائیں گے۔