ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کی اپنے چیمبرمیں کھلی کچہری

جمعرات 12 جنوری 2017 15:50

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کی اپنے چیمبرمیں کھلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خاں گورچانی نے پنجاب اسمبلی اپنے چیمبرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے کھلی کچہری میں راجن پور سے آئے لوگو ں کے مسائل سنے اور موقع پر مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اور محور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادپر حل ہے ۔ہماری جماعت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے زیادہ عوام دوست، ترقی پسند اور دیانتدار و مخلص کوئی حکومت نہیں آئی ۔