اوگرا نی10 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کونئے پٹرول پمپس کی تعمیرسے روک دیا

پابندی کمپنیوں کے پاس مطلوبہ بیس دنوں کے آئل سٹوریج پوری نہ ہونے کے باعث عائد کی گئی،ذرائع

جمعرات 12 جنوری 2017 15:56

اوگرا نی10 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کونئے پٹرول پمپس کی تعمیرسے روک دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) اوگرا نی10 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوملک بھرمیں نئے پٹرول پمپس کی تعمیرسے روک دیا،پابندی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس مطلوبہ بیس دنوں کے آئل سٹوریج پوری نہ ہونے کے باعث عائد کی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ایس او اورشیل کو سندھ کے علاوہ ملک کے دیگرحصوں میں نئے پٹرول پمپس لگانے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹوٹل پارکو ،اٹک پٹرولیم ،بائیکو باقری حسکول، عسکری آئل ایڈ موراورسیزآئل اورگیس اینڈ آئل پرملک بھرمیں نئے پمپس لگانیکی پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق پابندی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس مطلوبہ بیس دنوں کے آئل سٹوریج پوری نہ ہونے کے باعث عائد کی گئی۔ فیصلہ قومی مفاد میں کیا گیا ۔ کسی بھی کمپنی کومطلوبہ سٹوریج حاصل کرنے سے قبل نیا پمپ لگانیکی اجازت نہیں دی جائیگی۔کوئی بھی کمپنی اوگرا کی منظوری کے بغیرنئے پٹرول پمیس تعمیرنہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :