امریکی فورسز نی گذشتہ سال قندوز میںاپنادفاع کرتے ہوئی 33 شہریوں کو ہلاک کیا تھا، نیٹو

جمعرات 12 جنوری 2017 15:57

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) شالی اوقیانوس کی دفاعی تنظیم( نیٹو )نے کہاہے کہ امریکی فوج نی قندوز میںاپنادفاع کرتے ہوئی 33 شہریوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ افغانستان میں بے گناہ اور معصوم شہریوںکی ہلاکتیںگزشتہ سال کے واقعہ کے بعد بڑی نمایاں ہوئیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے نیٹو کے حوالہ سے بتایاکہ گذشتہ سال قندوز کے نواحی گائوں میںطالبان عسکریت پسندوں نے آبادی والے علاقہ کی عمارت سے امریکی اور افغان فوجیوں پر فائرنگ کی جس پر امریکی فوج کو بھی اپنے دفاع کے لئے فائرنگ کرنا پڑی جس سے خواتین اور بچوںسمیت 33 افغان شہری بھی ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے تھے جبکہ طالبان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 2 امریکی فوجی اور 3 افغان کمانڈوز ہلاک ہو گئے تھے ۔

اس وقت قندوز کے شہریوں نے معصوم بچوں، خواتین ا ورشہریوںکی لاشوںکے ہمراہ سڑکوںپر بھر پور احتجاج کیاتھاتاہم اب نیٹو نے بتایا کہ گذشتہ سال 3 نومبر کو پیش آنے والے واقعہ کے دوران امر یکی فوج نے اپنے دفاع کیلئے گولی چلائی تھی۔ دریںاثناء افغانستان میں امریکی فوج کے سر براہ جنرل نکولسن نے بے گناہ اور معصوم شہریوںکی ہلاکتوں کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :