افغانستان : طالبان نے پانچ ماہ قبل یرغمال بنائے گئے آسٹریلوی اور امریکی مغویوں کی ویڈیو جاری کردی

مغوی بنائے گئے شہری کی رہائی کیلئے دیگر حکومتوں سے مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں ، آسٹریلیا

جمعرات 12 جنوری 2017 16:36

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) افغانستان میں طالبان نے پانچ ماہ قبل یرغمال بنائے گئے دو امریکی اور آسٹریلوی مغویوںکی ویڈیو جاری کردی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں امریکی یونیورسٹی سے دو پروفیسروںکو سات اگست کو پولیس وردی میں ملبوس افراد نے یرغمال بنایا تھا ۔

(جاری ہے)

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کی گئی تیرہ منٹ 35سیکنڈ کی ویڈیو میں پہلی بار ان دونوں ممالک کے مغویوں کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا گیا ہے آسٹریلیا کہنا ہے کہ وہ اپنے مغوی بنائے گئے شہری کی رہائی کیلئے دیگر حکومتوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہے طالبان کی جانب سے یہ ویڈیو اس وقت جاری کی گئی جب امریکی خصوصی آپریشن فورسز نے دونوں مغویوں کی بازیابی کیلئے ایک خفیہ چھاپہ مارا