روا ں سال فیصد ریکوری والے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی ، خواجہ آصف

جمعرات 12 جنوری 2017 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سال کے آخر میں جس فیڈرز پر 100فیصد ریکوری ہے وہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائیگی اور رواں سال دیا میر بھاشا ڈیم کے اسٹوریج ٹینک پر کام شروع کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وزارتی کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 70فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جلد ختم ہو جائے گی70فیصد فیڈرز پر ریکوری100فیصد ہے اور باقی 30فیصد فیڈرز پر ریکوری ٹھیک نہ ہونے پر اس لحاظ سے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سال کے آخر میں جس فیڈر پر سو فیصد ریکوری ہے وہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی اور رواں سال ہی دیا میر بھاشا ڈیم کے اسٹوریج ٹینک پر کام شروع کر دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آبی ذخائر سے ملک کی پانی کی ضروریات پوری ہونگی۔۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :