سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی طبیعت ناساز ہو گئی

جمعرات 12 جنوری 2017 16:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید کو اچانک سینے میں تکلیف شروع ہوگئی جس کے باعث انہیں راولپنڈی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کے سینے میں تکلیف ہے تاہم انکا ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں جس کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :