عدالت کے حکم پر S.H.Oتھانہ پھول نگر محمد ادریس چدھڑ سمیت 10پولیس اہلکاروںکے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

جمعرات 12 جنوری 2017 16:41

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) تھانہ صدر سانگلہ ہل میں S.H.Oتھانہ پھول نگر محمد ادریس چدھڑ سمیت 10پولیس اہلکاروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

یہ مقدمہ نواحی گائوں زخیرہ چک 291کی خاتو ن فاطمہ بی بی کی رٹ پر ایڈیشنل سیشن جج سانگلہ ہل کے حکم پر درج کیا گیا ہے S.H.Oادریس چدھڑ تھانہ پھول نگر نے 30نومبر کی رات کو فاطمہ بی بی کے بیٹے محسن علی کو گھر سے اغوا کر لیاتھافاطمہ بی بی نے بتایا کہ 30نومبرکی رات میں اپنے گھر پر اپنے بیٹے محسن علی و دیگر افراد کے ساتھ سوئی ہوئی تھی کہ آدھی رات کے وقت S.H.Oتھانہ پھول نگر محمد ادریس چدھڑ اور طالب حسین محرر و دیگر 8پولیس ملازمین کے ہمرہ میرے گھر کی دیوارے پھلانگ کر اندر آگئے اور انہوں نے ہمارے اوپر اسلحہ تان کرلاٹھیوں سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور میرے بے گناہ بیٹے محسن علی کو جبراًًن اغوا کر کے گاڑی میں ساتھ لے گئے فاطمہ بی بی نے مزید بتایا کہ دوسرے دن محرر طالب حسین نے مجھے فون کرکے کہا کہ مائی جی 10لاکھ روپے دے دیں اور اپنے بیٹے کو لے جائے ورنہ ہم تمھارے بیٹے کو جعلی پویس مقابلہ میں مار دے گے فاطمہ بی بی نے بتایاکہ 10لاکھ روپے رشوت نہ دینے پر پولیس نے میرے بیٹے محسن علی کو مار دیا اس کی اطلاع بھی مجھے تھانہ پھول نگر پولیس نے ٹیلی فون پر دی تھی میرے رونے دھونے اور آہ وزاری پر کسی بھی افسر نے توجہ نہ دی اور نہ ہی آج تک ہمیںاپنے بیٹے کے متعلق پتا چل سکا تھانہ صدر پولیس سانگلہ ہل نے ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پرS.H.Oتھانہ پھول نگر محمد ادریس چدھڑ سمیت 10پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم اس کے اصل حقائق کا تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :