اسلا م آباد میں قو می خطاطی نمائش 24 جنوری کو منعقد ہو گی

خطاطّی اسلامی فنون میں ممتاز درجہ رکھتی ہے‘ عرفان صدیقی

جمعرات 12 جنوری 2017 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) خطاطی کی عظیم قومی نمائش رواں ماہ کی چوبیس تاریخ کو اسلام آباد میں منعقد ہوں گی جس میں ملک بھر سے نامور خطاط شرکت کریں گے۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطاطی اسلامی فنون میں نہایت ممتاز درجہ رکھتی ہے اور صدیوں پر محیط یہ فن آجبھی اپنے اندر بے پناہ کشش رکھتا ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ قرآن مجید کے نزول کے بعد خطاطی نے عروج کی کئی منزلیں طے کیں اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطِ نستعلیق کی نشوو نما میں جنوبی ایشیا کے ممالک کا کردار نمایاں رہا ہی جن میں پاکستان اور ایران نہایت نمایاں ہیں۔

(جاری ہے)

عرفان صدیقی نی بتایا کہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی ای) میں منعقد کی جانی والی یہ نمائش 24سے 26جنوری تک جاری رہے گی جس میں 50کے لگ بھگ خطاطوں کے ایک سو سے زائد فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

اس کانفرنس کے اہتمام میں نیشنل بٴْک فاونڈیشن بھی شریک ہو گی۔ عرفان صدیقی نے مزید بتایا کہ نمائش میں نوجوان خطاطوں کے لیے ایک گوشہ مخصوص کیاجا ئے گا۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن عامر حسن، نیشنل بک فاونڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید، اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید کے علاوہ ڈویژ ن اور اس کے ذیلی اداروں کے حکام موجود تھے۔؂

متعلقہ عنوان :