امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں استحکام، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں اضافہ

جمعرات 12 جنوری 2017 16:59

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا تاہم یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے تاہم یورو اور برطانوی پائونڈ کی قدروں میں بالترتیب 60 پیسے 54 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہی۔ مزیدبرآں خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر مستحکم رہا۔ دریں اثناء یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 111.44 روپے سے بڑھ کر 112.04 روپے اور قیمت خرید 108.80 روپے سے بڑھ کر 109.38 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 128.50 روپے سے بڑھ کر 129.04 روپے اور قیمت خرید 125.46 روپے سے بڑھ کر 125.98 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :