قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعرات 12 جنوری 2017 17:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب صدر شکیل انجم اوردیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

صدر نیشنل پریس شکیل انجم کے نام بھجوائے گئے خط میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ صحافی برادری نے شکیل انجم اور ان کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ نیشنل پریس کلب کے صدر اور انکی ٹیم صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لئے پورے خلوص کے ساتھ کام کرے گی۔