موٹروے کے ٹول پلازوں سے ایف ڈبلیو او رقم وصول کرتا ہے، شیخ آفتاب احمد

جمعرات 12 جنوری 2017 18:29

اسلام آباد ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ موٹروے کے ٹول پلازوں سے ایف ڈبلیو او رقم وصول کرتا ہے جبکہ جی ٹی روڈ کے ٹول پلازے ٹھیکے پر دے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر تنویر خان‘ نعمان وزیر‘ اعظم سواتی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر 88 ٹول پلازے فعال ہیں۔

ٹول پلازوں کو کشادہ کرنے کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ اس وقت مینوئل ٹول پلازوں کی تعداد 57 ہے جبکہ ایم ون پر دس ‘ ایم تھری اور ایم فور پر تین تین اور ایم فور پر چار ٹول پلازے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹروے پر ٹول پلازے کو کشادہ کرنے سے مسافر وں کو بہت سہولت ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :