پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت کے بارہ منصوبوں کے لئے نو ارب روپے مختص کئے گئے، میر حاصل بزنجو

جمعرات 12 جنوری 2017 18:29

اسلام آباد ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیر بندرگاہیں و جہاز رانی میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2015-16ء کے تحت وزارت کے بارہ منصوبوں کے لئے نو ارب روپے مختص کئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس رقم میں سے آٹھ ارب 91 کروڑ خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ 13 مئی 2016ء کو 88 کروڑ 12 لاکھ روپے خزانہ ڈویژن کو واپس کردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :