حکومت نے پاکستان کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے کوئی لائسنس جاری نہیں کیا

وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں میر حاصل بزنجو کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 12 جنوری 2017 18:29

اسلام آباد ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پاکستان کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے کوئی لائسنس جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں میر حاصل بزنجو نے ایوان کو بتایا کہ فشنگ پالیسی کی تیاری کے لئے کام ہو رہا ہے۔ اس وقت تک پاکستان کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے کوئی لائسنس جاری نہیں کیا گیا اور ہماری تجویز ہوگی کہ ملکی ماہی گیروں کے مفاد کے تحفظ کے لئے ایسا لائسنس جاری بھی نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :