حکومت نے کوئی گندم درآمد نہیں کی‘ گندم کی درآمد روکنے کے لئے ڈیوٹی بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن کا ایوان بالا میں جواب

جمعرات 12 جنوری 2017 18:29

اسلام آباد ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت نے کوئی گندم درآمد نہیں کی‘ گندم کی درآمد روکنے کے لئے ڈیوٹی بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2013-14ء میں گندم پر درآمدی ڈیوٹی دس فیصد تھی جوکہ 2015-16ء میں یہ ڈیوٹی بڑھا کر 25 فیصد کی گئی جسے بعد میں 40 فیصد کردیا گیا۔

جسے اب بڑھا کر 60 فیصد کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال کے دوران فلور ملز مالکان نے ہی گندم درآمد کی تھی جسے روکنے کے لئے ڈیوٹی بڑھائی گئی ۔ اس وقت بھی ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ ای سی سی سے درخواست کی ہے کہ سندھ اور پنجاب کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ ذخیرہ وافر ہے اس لئے اجازت دے دی جائے گی۔ 2015-16ء کے دوران گندم کی طلب 25 ملین ٹن تھی جبکہ پیداوار 25.63 ملین ٹن رہی۔

متعلقہ عنوان :