طالبان ہمارے بچے ہیں،افغانستان میں جہاد کرنیوالے طالبان پرفخر ہے، مولانا سمیع الحق

جمعیت کا مقصد اقتدار میں آنا نہیں ،دین کا نفاذ ہے ،روس کی شکست مدرسہ حقانیہ کی مرہون منت ہے ،مدارس کا نفر نس سے خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 18:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام (س )کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان ہمارے بچے ہیں،افغانستان میں جہاد کرنیوالے طالبان پرفخر ہے ۔پشاور پردہ با غ میں تحفظ علماء مدراس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (س )کے سربرامولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت نازک حالت سے گزر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت کا مقصد اقتدار میں آنا نہیں بلکہ دین کا نفاذ ہے مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان ہمارے بچے ہیںافغانستان میں جہاد کرنے والے طالبان پرہم فخر کرتے ہیںانہوں نے کہا روس کی شکست مدرسہ حقانیہ کی مرہون منت ہے ،انہوںنے کہا ہمارا ہدف کبھی وزارت اور اقتدار نہیں رہا اس کے باوجودبہت سے ساتھی بغیر بتائے ساتھ چھوڑ گئے ۔یہ حقانیہ کی برکات اور کاوشیں تھی کہ سویت یونین کوٹکڑے ٹکرے کیا۔انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی کو 85سال کی سزاپر حکومتی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔