اگر پروفیشنل الائونس جاری نہ کیا گیا تو بنی گالہ میں احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے ،ملازمین محکمہ صحت خیبرپختونخوا

جمعرات 12 جنوری 2017 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) محکمہ صحت کلاس فور کے ملازمین نے دھمکی دی ہے اگر انہیں پروفیشنل الائونس جاری نہ کیا گیا تو بنی گالہ میں احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے محکمہ صحت کے ملازمین نے ہیلتھ پروفیشنل الائونس نہ ملنے کے خلاف لیڈی ریڈنگ اسپتال سے ریلی کی شکل میں پشاور پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملازمین کے حق میں جبکہ صوبائی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر آل گورنمٹ ایمپلائز کورڈینیشن کے صدر محمداسلم خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دعوئوں اوروعدے کے باوجود محکمہ صحت کلاس فور ملازمین کو ہیلتھ الائونس نہیں دے رہی جو کہ نکا ظالمانہ اور امتیازی اقدام ہے انکا کہنا تھا اگر ہمارا مطالبے پر عمل نہ ہوا تو چیئرمین تحریک انصاف کے گھربنی گالا کے سامنے دھرنا دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :