پی ٹی آئی کے صحت انصاف کارڈ کی ایبٹ آباد میں تقسیم شروع ہو گئی

جمعرات 12 جنوری 2017 18:48

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) پی ٹی آئی کے صحت انصاف کارڈ کی ایبٹ آباد میں تقسیم شروع ہو گئی، یونین کونسل ملکپورہ کی وی سی I کے ناظم خرم شہزاد اور لیڈی کونسلر رینا ملک اور وی سی II میں لیڈیز کونسلر گل یاسمین نے عیدگاہ کمیونٹی ہال میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملکپورہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کو صحت انصاف کارڈ بارے آگاہی بھی فراہم کی گئی، عوام نے صحت انصاف کارڈز کی تقسیم پر ایم پی اے مشتاق احمد غنی اور پاکستان تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے اس اقدام کو عوام کیلئے تائید غیبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو یہ سہولت دیکر ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کی خدمت کررہی ہے ۔