نویں عالمی سی ایس آر سمٹ اور سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب19 جنوری کو ہوگی

ْاحسن اقبال سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے ، ماروی میمن بھی خطاب کرینگی

جمعرات 12 جنوری 2017 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) نویں عالمی سی ایس آر سمٹ اور سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں 19جنوری کو ہوگی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔منتظمین کے مطابق وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پروفیسر احسن اقبال سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر زبیر طفیل، سیکریٹری کلائی منٹ چینج سید ابو عاقف، چیئرپرسن انکم اسپورٹ پروگرام ماروی میمن اور دیگر سی ایس آر سمٹ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

نیشنل بنک آف پاکستان، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک عرب آئل ریفائنری، کرائون گروپ، سرل پاکستان، سیزا فوڈز، ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی ، سکپا انک پاکستان اور مہریہ گروپ اس ایونٹ کے نمایاں اسپانسرزہیں۔

(جاری ہے)

منتظمین کے مطابق مختلف کیٹگریز میں عالمی سی ایس آر ایوارڈ کیلئے 55 اداروں کو منتخب کر لیا گیا ہے۔

جن میں آغا اسٹیل انڈسٹریز، الباریو انجینئر (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آرکروما پاکستان لمیٹڈ، عارف حبیب کموڈیٹیز، ایشین فوڈز انڈسٹریز لمیٹڈ، اٹلس ہونڈا لمیٹڈ، برجر پینٹس پاکستان لمیٹڈ، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ، بن قطب فائونڈیشن، کرائون گروپ، ڈائمنڈ جمبو، ڈی پی ورلڈ کراچی، اینگرو کارپوریشن، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ، فیروز1888ملز لمیٹڈ، جنرل الیکٹرک، غنی انجینئرنگ سسٹم، ہائی ٹیک لبریکنٹس لمیٹڈ، جاویدان کارپوریشن لمیٹڈ، کے الیکٹرک، کوہ نور میپل لیف گروپ، کوٹ اددو پاور کمپنی، لکی سیمنٹ لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، مہریہ گروپ، مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان ، نیسلے پاکستان لمیٹڈ، نووا میڈ فارماسیوٹیکلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان سکیوریٹی پرنٹنگ کارپوریشن، پاکستان ٹوبیکو کمپنی، پٹیل ہسپتال، پیکجز لمیٹڈ، فارم ایوو (پرائیویٹ) لمیٹڈ، فلپ مورس (پاکستان) لمیٹڈ، رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ، روٹس انٹرنیشنل اسکول، روٹس اسکول سسٹم، سیوارتھ انوائرنمنٹ فائونڈیشن، سکپا انک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ، سوئی ندرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ، ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ، یو اینڈ آئی گارمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، یونائیٹڈ انشورنس کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ، یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، سرل پاکستان لمیٹڈ اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی شامل ہیں۔

ایونٹ آرگنائزر کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد کاروباری وتجارتی اداروں کی سماجی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی، جدید رجحات ، ملک میں کارپوریٹ سیکٹر کی ذمہ داریاں اور عوام سے تعاون ہے۔ اس موقع پر کارپوریٹ سیکٹر اور فلاحی اداروں کی خدمات پر مشتمل سی ایس آرگیلری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں تجارتی اداروں کے علاوہ ملک کی فلاحی تنظیموں کی کارکردگی نمایاں کی جائیں گی اور اس موقع پر قومی و بین الاقوامی ماہرین کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

سی ایس آر ایوارڈ کی کمیٹی کے جیوری ہیڈ مرزا اشتیاق بیگ اورشمس الحق میمن ہیں۔اس موقع پر سماجی خدمات پر اداروں کو اعزازی ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے ان میں شوکت خانم میموریل ہسپتال اور کینسر ریسرچ سینٹر ، پروفیسر انورمسعود، ڈاکٹر مرتضی مغل اور ورلڈ کالمسٹ کلب ڈاکٹر مرتضی مغل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :