پی آئی اے لندن آفس میں کروڑوں روپے کی خورد برد کا انکشاف

جمعرات 12 جنوری 2017 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) پی آئی اے کی انٹرنل آڈیٹر ٹیم نے لندن آفس میں ہونے والے آڈٹ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے لندن آفس میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے فنانس مینیجرلندن نے اظہر جاوید حسین نامی مارکیٹنگ اسسٹنٹ کو سیلز پروموشن آفیسر کے نام پر 30 ہزار پائونڈ غیر قانونی طریقے سے جاری کیے۔مذکورہ افسر نے ایک سال کے دوران الائونسز کی مد میں 30 ہزار پانڈ وصول کیے۔پی آئی اے کی آڈیٹر ٹیم نے لندن فنانس مینیجر کو مذکورہ افسر کے خلاف کاروائی کی ہدایت جاری کردی۔

متعلقہ عنوان :