آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاہیڈکوارٹرزسینٹرل کمانڈ کھاریاں کادورہ

آرمی چیف کا جہلم میں فائرنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کامشاہدہ، آرمی چیف کوپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ بھی دی گئی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 جنوری 2017 18:18

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کاہیڈکوارٹرزسینٹرل کمانڈ کھاریاں کادورہ

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری2017ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہیڈکوارٹرسینٹرل کمانڈ کھاریاں کا دورہ کیا،آرمی چیف کوپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ نے جہلم کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے جہلم میں فائرنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کا مشاہدہ بھی کیا۔اس موقع پرآرمی چیف کوپاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ بھی دی گئی۔آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔