کارکنان آئندہ انتخابات جیت کر پاکستا ن کو بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں،پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ملک، قوم اور جمہوریت کیلئے تاریخی قربانیاں دی ہیں، پیپلزپارٹی جیسی سیاسی پارٹی کی مثال دنیا کی کسی سیاسی پارٹی میں نہیں ملتی ،اس کی بہادر قیادت نے ملک اور عوام کیلئے اپنی جانیں قربا ن کیں، چاروں صوبوں میں پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے،کے پی کے کے عوام نے شدت پسندوں اور دہشتگردوں کا بہت بہادری سے مقابلہ کیا ہے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پی پی پی مردان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 12 جنوری 2017 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے کے لئے کام کریں تاکہ چاروں صوبوں میں پارٹی مضبوط ہو اور آئندہ انتخابات جیت کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں ،کے پی کے کے عوام نے شدت پسندوں اور دہشتگردوں کا بہت بہادری سے مقابلہ کیا ہے،پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ملک، قوم اور جمہوریت کیلئے تاریخی قربانیاں دی ہیں، پیپلزپارٹی جیسی سیاسی پارٹی کی مثال دنیا کی کسی سیاسی پارٹی میں نہیں ملتی جس کی بہادر قیادت نے ملک اور عوام کیلئے اپنی جانیں قربا ن کیں، چاروں صوبوں میں پارٹی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

وہ جمعرات کو خیبرپختونخوا کے تین ڈویژن مردان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ،ملاقات کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے پی کے کے صدر ہمایوں خان، جنرل سیکرٹری فیصل کریم کندی، سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر خانزادہ خان، رحیم داد خان، اخونزادہ چٹان، نور عالم خان اور لال محمد خان سمیت تینوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے رہنمااور مختلف عہدوں کے امیدوار شامل تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے پی کے کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر کے پی کے اسمبلی عبدالاکبر خان کے انتقال کے بعد اجلاس تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کر دیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر اور ہمایوں خان نے مرحوم عبدالاکبر کی سیاسی زندگی جدوجہد اور ثابت قدمی پر روشنی ڈالی۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرحوم رہنما کی پارٹی کی خدمات اور پارٹی قیادت سے وفاداری پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ایک خاندان کی طرح ہے جن کی خوشیاں اور غم ایک ہوتے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کو منظم اور مضبوط کرنے کے لئے کام کریں تاکہ چاروں صوبوں میں پارٹی مضبوط ہو اور آئندہ انتخابات جیت کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے پی کے کے عوام میں شدت پسندوں اور دہشتگردوں کا بہت بہادری سے مقابلہ کیا ہے۔ اس موقع پر سیدنیر حسین بخاری، چوہدری منظور احمدحیدر زمان قریشی اور جمیل سومرو بھی موجود تھے۔(رڈ)