پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے رواں سال ہونے والے ٹورنامنٹس کا کیلنڈر جاری کر دیا، 7 قومی ٹورنامنٹس منعقد ہوں گے

جمعرات 12 جنوری 2017 19:35

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے رواں سال ہونے والے ٹورنامنٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) نے رواں سال ہونے والے قومی اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا کیلنڈر جاری کر دیا، سات قومی ایونٹس منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایسوسی ایشن نے رواں سال ہونے والے تمام قومی اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا پروگرام جاری کر دیا ہے، پہلے دو ٹورنامنٹس جوبلی انشورنس دوسری نیشنل انڈر 18 اور نویں نیشنل جونیئر انڈر 21 چیمپئن شپس 16 جنوری سے 26 جنوری تک کھیلی جائیں گی، قومی کیوئسٹس کا دوسرا کوچنگ، ٹریننگ سیشن یکم سے 28 فروری تک منعقد ہو گا، جوبلی انشورنس 42ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ 5 سے 17 مارچ تک منعقد ہو گی، جوبلی انشورنس پہلی ماسٹرز 40 پلس قومی چیمپئن شپ 21 سے 30 مارچ تک کھیلی جائے گی، اس کے بعد قومی ٹیم 7 سے 15 اپریل تک شیڈول 18ویں ایشین انڈر 21 اور 16 بلیئرڈز چیمپئن شپ، 21 سے 29 اپریل تک شیڈول 33ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، پاکستان سنوکر لیگ یکم سے 7 مئی تک منعقد ہو گی، پانچویں ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ 13 سے 23 مئی تک کرغستان میں شیڈول ہے جس میں قومی ٹیم حصہ لے گی، پاکستان 5 سے 14 جولائی کو ہونے والے آئی بی ایس ایف انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپس میں شرکت کرے گا، این بی پی دوسری رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ 18 سے 27جولائی کو کھیلی جائے گی، اس کے بعد قومی ٹیم یکم سے دس اگست تک شیڈول آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ٹیم چیمپئن شپ میں حصہ لے گا، جوبلی انشورنس تیسری رینکنگ چیمپئن شپ 15 سے 24 اگست تک منعقد ہو گی، اس کے بعد پاکستان 3 سے 9 ستمبر تک سینگ سم سکس ریڈ ورلڈ چیمپئن شپ، 18 سے 28 ستمبر تک ایشین مارشل آرٹس اینڈ انڈور گیمز میں شرکت کرے گا، کوچنگ ٹریننگ سیشن فار پاکستانی پلیئرز یکم سے 25 اکتوبر تک منعقد ہو گا، لانگنیز سنوکر رینکنگ کپ 28 اکتوبر سے 5 نومبر تک کھیلا جائے گا، قومی ٹیم 10 سے 19 نومبر تک مالٹا میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپس میں حصہ لے گی، سال کا آخری ایونٹ صوبائی کپ انڈر 18 اور جونیئر انڈر 21 اینڈ سینئرز کپ دسمبر میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :