مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کھاد پر سبسڈی ختم کر کے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا ‘ شہر اقتدار سے اہل قلم کا غائب ہونا انتہائی تشویش ناک ہے ‘ حکومت فوری طور پر لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعرات 12 جنوری 2017 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کھاد پر سبسڈی ختم کر کے کسانوں کے ساتھ ظلم کیا ‘ شہر اقتدار سے اہل قلم کا غائب ہونا انتہائی تشویش ناک ہے ‘ حکومت فوری طور پر لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے۔ وہ جمعرت کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امن و امان قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ حکومت تفتیش کرے کہ لوگوں کو لاپتہ کرنے کے پیچھے کون لوگ ملوث ہیں۔ لاپتہ افراد کے لواحقین کو حوصلہ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ زراعت کے شعبے کے لئے سبسڈی سے کسان پہلے بھی مطمئن نہیں تھے بعض اضلاع سے اس حوالے سے شکایتیں آ رہی تھیں۔ اب کھاد پر سبسڈی ختم کر کے حکومت نے کسان پر ظلم کیا ہے۔ …(رانا+ار)