Live Updates

عمران خان کے پاس پانامہ لیکس کیس میں نہ تو وکیل اور وزیراعظم کیخلاف شواہد ‘ان کے اپنے ہی وکیل نے کہا ہے کہ سپٹنی ہوں ‘ آج عمران کو پانامہ کیس میں نوازشریف کیخلاف وکیل اور شواہد نہیں مل رہے ‘2018 کے انتخابات میں عمران خان اور پوری پی ٹی آئی کے ساتھ ووٹرز نہیں ہونگے ‘خیبرپختونخوا کے پرویز خٹک آئندہ پارلیمنٹ میں جانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ‘وہ سیاست کی بجائے کوئی دوسرا مشعلہ تلاش کریں ‘‘عمران خان اور پرویز خٹک کو جو تبدیلی نظر آتی ہے درحقیقت وہ تبدیلی نہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا نوشہرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 19:39

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس پانامہ لیکس کیس میں نہ تو وکیل اور وزیراعظم کے خلاف شواہد تک موجود ہے ان کے اپنے ہی وکیل نے کہا ہے کہ سپٹنی ہوں آج عمران کو پانامہ کیس میں نوازشریف کے خلاف وکیل اور شواہد نہیں مل رہے 2018 کے انتخابات میں عمران خان اور پوری پی ٹی آئی کے ساتھ ووٹرز نہیں ہوں گے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک آئندہ پارلیمنٹ میں جانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے وہ سیاست کی بجائے اپنے لئے کوئی دوسرا مشعلہ تلاش کریں کیونکہ قوم سے تبدیلی کے جو وعدے کئے گئے تھے وہ صرف وعدے ہی رہے عمران خان اور پرویز خٹک کو جو تبدیلی نظر آتی ہے درحقیقت وہ تبدیلی نہیں ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں ڈاگ اسماعیل خیل میں سابق ناظم اعلیٰ ضلع نوشہرہ محمدداؤد خان خٹک کا اے این پی سے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کااعلان کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سرانجام خان، صوبائی سینئرنائب صدر اختیار ولی خان، ضلعی صدر حاجی نورمحمدخان، ضلعی جنرل سیکرٹری سلیم مجاہد اور ساجد گمرانی اور پیرزادہ نبی امین بھی موجود تھے شمولیت اختیار کرنے والوں میں ونگ کمانڈر کرنل ریٹائر لیاقت خٹک، تحریک انصاف کے صفت زمان، عالمگیرشاہ، حسین خان، گوہر، عمرخان اور دیگر بھی شامل ہیں انجینئرامیرمقام نے کہا کہ عمران خان نے عوام سے تبدیلی کے وعدے کئے تھے لیکن اس نے صوبے کو پرویز خٹک کی شکل میں تبدیلی دے دی جس سے اس صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوبار سالانہ بجٹ لیپس ہوچکاتھا جو صوبے کی تاریخ کی ناکام ترین حکومت تصور ہوتی ہے عمران خان اور پرویز خٹک وہ عینک ہمیں بھی دے جس عینک کے ذریعے ان کو صوبے میں تبدیلی نظرآتی ہے تلاشی لینے والے عمران خان کی جب چندے اکھٹے کرنے کی بات آئی تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے سٹے لے لیاگیا جس لیڈر کے قول وفعل میں تضاد میں ہو وہ کیا صوبے میں تبدیلی لائے گا عمران خان کبھی پارلیمنٹ کو جعلی کہتا ہے وہ یوٹرن کے بے تاج بادشاہ ہے وہ کئی بار اپنے فیصلوں پر یوٹرن لے چکاہے کبھی پارلیمنٹ کے اندر آکر تنخواہ وصول کرتے ہوئے اس وقت پارلیمنٹ اصل ہوجاتا ہے 2013تک ملک میں دہشتگردی کی لہرتھی لیکن نوازشریف نے قوم اور لاء اینڈ فورسز کے تعاون سے کراچی سے لیکر خیبرتک حکومتی رٹ قائم کیا ہے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جتنی کرپشن موجودہ دور میں ہے اتنی کرپشن پہلے کبھی نہ تھی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی ہوا چل پڑی ہے اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات