رائے ونڈ کی ترقی الٹے پائوں چل پڑی ،نادرا کیاسک کا دفتر پاجیاں سے رائے ونڈمنتقل ہونے کی بجائے ختم ہی کردیا گیا ، شہری سٹپٹا گئے

جمعرات 12 جنوری 2017 19:48

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) رائے ونڈ کی ترقی الٹے پائوں چل پڑی ،نادرا کیاسک کا دفتر پاجیاں سے رائے ونڈمنتقل ہونے کی بجائے ختم ہی کردیا گیا ،رائے ونڈ اور گردونواح کے ہزاروں شہری سٹپٹا گئے ،تفصیلات کے مطابق چند سال قبل ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر اور سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور کی کوششوں رائے ونڈ میں نادرا آفس کا قیام عمل میں لایا گیا ،لیکن علاقہ میںکوئی بھی الگ مناسب سرکاری جگہ میسر نہ ہونے کی وجہ سے اس کو بلدیہ رائے ونڈ کے دفتر میں تین کمروں میں ضم کردیا گیا اور نادرا کا دفتر کامیابی سے چلتا رہا ،اسی دوران تقریباً ایک سال کے وقفہ کے بعد سابق ڈی سی او لاہور نسیم صادق رائے ونڈ آئے اور انہوں نے ٹائون کمیٹی بلدیہ آفس سے ملحقہ سرکاری گرلز سکول کی عمارت کو تعداد کے لحاظ سے کم سمجھتے ہوئے بلدیہ رائے ونڈ کی وسیع و عریض عمارت کو گرلز سکول میں شامل کرنے کے احکامات دے دئیے،جس پر عمل درآمد کے بعد جہاں ٹائون کمیٹی کا سالوں پرانا دفتر ختم کردیا گیا وہیں پر نادرا کا عارضی دفتر بھی ختم ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ،چنانچہ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کے حکم سے نادرا کا آفس وقتی طور پر پاجیاں یوسی رائے ونڈ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ کے دفتر میں تین کمروں میں شفٹ کردیا گیا ،یہاں پر مختلف موضعات کے پٹوار خانے بھی موجود ہیںاور حالانکہ کافی کمرے خالی پڑے تھے ،لیکن اسسٹنٹ کمشنر نے یہاں پر نادرا آفس کے قیام کی مخالفت کی اور یہ سلسلہ چلتا رہا ،اسی دوران نادرا آفس کو شہر میں پرائیوئٹ جگہ پر منتقل کرنے کی سیاسی کوششیں جاری رہیں ،لیکن اس سے پہلے کہ کوئی سیاسی کوشش کامیاب ہوتی ،گزشتہ دنوں ڈی سی اور لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی طرف سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ نادرا آفس کیلئے الگ سے جگہ نہ ملنے تک اس دفتر کو فی الفور ختم کردیا جائے ،جس کے بعد فوری طور پر کام روک کر دفتر کو تالا لگادیا گیا ہے ،موجودہ صورتحال پر شہریوں میں شید پریشانی کی لہر دوڑ چکی ہے اور شہری سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ نادرا آفس کو فی الفور کھولا جائے ۔

متعلقہ عنوان :