سکھر ، تاجرکے اغوا ء کے خلاف شہریوں کا قومی پرچم ہا تھوں میں اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ

غازی خان چاچڑ کو فوری بازیاب کرایا جا ئے ، مظاہرین کا مطالبہ

جمعرات 12 جنوری 2017 19:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) سکھر کے تاجرکے اغوا کے واقعہ کے خلاف شہریوں کا قومی پرچم ہا تھوں میں اٹھاکر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی ، غازی خان چاچڑ کو فوری بازیاب کرایا جا ئے ، مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے پاک کالونی سے ناملعوم افراد کی جانب سے مقامی دکاندار و تاجر غازی خان چاچڑ کو اس کی دکان سے اغوا کرنے کے واقعہ کے خلاف شہریوں نے ہا تھوں میں قومی پرچم اٹھاکراحتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنمائوں مولانا عبید اللہ بھٹو، اشفاق بھٹی ، عبدالنبی چاچڑ ،قمر الدین گڈانی ، مولانا سچل چاچڑ و دیگر نے کہا کہ دکاندارکو دن دہاڑے اس طرح دکان سے اٹھا کر لے جا نیکا واقعہ قابل تشویش ہے وہ ذمہ دار شہری ہے اس لیے اس کی بازیابی کے لیے فوری کوششیں کی جائیں اور اسے بازیاب کرایا جا ئے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جا ئے گا

متعلقہ عنوان :