جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کی وفات پر اظہار رنج و غم

جمعرات 12 جنوری 2017 20:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) جماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ سعید الزماں صدیقی کی وفات سے پاکستانی قوم ایک اصول پسند شخصیت سے محروم ہوگئی۔

(جاری ہے)

بطور گورنر‘ سندھ اسمبلی کے متنازع اقلیتی بل کو مسترد کرنا مرحوم کا اہم کارنامہ تھا۔ سعید الزماں صدیقی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں کیا جاسکے گا۔ جماعة الدعوة مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے سعید الزماں صدیقی کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔