ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو اپیلیٹ ٹربیول کے فیصلے تک محکمہ سوئی گیس سے ساڑھے 3 ارب کی وصولی ، اکائونٹس منجمد کرنے سے روک دیا

جمعرات 12 جنوری 2017 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو ایک ماہ کے لئے محکمہ سوئی گیس سے ساڑھے 3 ارب کی وصولی اور اکائونٹس منجمد کرنے سے روکدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا معاملہ ایپلٹ ٹریبونل میں زیر سماعت ہے اورفیصلہ آنے تک کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنا غیر قانونی ہے۔

سماعت کے دوران ایف بی آر کے وکیل نے دلا ئل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایس این جی پی ایل ساڑھے 3ارب کی نا دہندہ ہے اور ٹیکس کی ادا ئیگی نہ کرنا ٹیکس چوری کے زمرے میں آتا ہے ۔ فاضل عدالت نے دونوں طرف سے موقف سننے کے بعد ایف بی آر کو ایک ماہ کے لئے سوئی گیس سے رقم کی وصولی سے روکتے ہوئے ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے تک اکائونٹس منجمد کرنے سے بھی روکدیا ۔

متعلقہ عنوان :