پانامہ کیس میںعمران خان کوشواہدمل رہے ہیںنہ ہی وکیل، انجینئر امیر مقام

خان صاحب کو2018کے انتخابات میں پولنگ ایجنٹ ملے گانہ ہی ووٹ،خیبرپختونخوامیںآئے روزعوام کا (ن) لیگ میں شامل ہونا عوام دوست پالیسیوں، وزیراعظم کی سیاسی بصیرت کی مرہون منت ہے، مشیر وزیراعظم

جمعرات 12 جنوری 2017 21:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پانامہ کیس میںعمران خان کونہ شواہدمل رہے ہیںاورنہ ہی وکیل،اسی طرح خان صاحب کو2018انتخابات میںنہ پولنگ ایجنٹ ملے گااورنہ ہی ووٹ،خیبرپختونخوامیںآئے روزعوام کاقرینہ بہ قرینہ شامل ہونامسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوںاوروزیراعظم محمدنوازشریف کابہترین سیاسی بصیرت کی مرہون منت ہے جس سے خان صاحب خوفزدہ ہیں، مسلم لیگ (ن) میںشمولیت اختیارکرنے کایہ سلسلہ جاری رہیگا اورانشاء اللہ 2018انتخابات کے بعدخیبرپختونخوا سمیت پورے میںملک میںمسلم لیگ(ن)کی حکومت ہوگی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈاگ اسماعیل خیل ،نوشہرہ میںسابق ضلع ناظم نوشہرہ اورممتازسیاسی رہنمادائودخٹک کی مسلم لیگ (ن) میںشمولیت کے موقع پرایک پروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمرکزی سینئرنائب صدرمسلم لیگ (ن) سرانجام خان سمیت دیگرصوبائی قائدین بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ نوشہرہ کے عوام کی اس سے قبل میںخدمت کی ہے آئندہ بھی کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے، صفائی اورتبدیلی سے صرف سبزرنگ کے سائن بورڈلگانے سے نہیںآتی بلکہ اس کیلئے ہمت اورکام کرناپڑتاہے۔

انہوںنے کہاکہ بلین ٹریزنام نہاد منصوبے کے دعویدارپہلے سے موجودجنگلات کے بے دریغ کٹھائی میںاپنے کمیشن بڑھانے میںمصروف ہیں،صوبے کے دیگرپہاڑوں کی طرح نوشہرہ کے پہاڑبھی جنگلات سے عاری ہیں۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ دوسروںسے پائی پائی کاحساب مانگنے والے اپنے چندہ کاحساب دینے کوبھی تیار نہیں،تحریک انصاف کے رہنماعوامی کی بے لوث خدمت میںہماری شاگردی اختیارکرلیںیہ انکی بس کی بات نہیں،عمران خان نے بدعنوانی ختم کرنے کادعویٰ کیاتھامگراداروںکاہی حلیہ بگاڑدیاہے جوانکی نااہلی کاواضح ثبوت ہے۔