سول سوسائٹی کے نمائندوں کا سلمان حیدر سمیت دیگر بلاگرز کی بازیابی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

وزیر داخلہ ایک ہفتے کے اندر سلمان حید کو بازیاب کرائے ‘ورنہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گئے‘مظاہر ین کا خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) سول سوسائٹی کے نمائندوں کا سلمان حیدر سمیت دیگر بلاگرز کی بازیابی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ‘مظاہرین نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے ایک ہفتے کے اندر سلمان حید کو بازیاب کرایا جائے ورنہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گئے۔جمعرات کے روز لاہور پر یس کلب کے سامنے ہونیوالے مظاہر ے میں شر کاء نے بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے اس موقعہ پر لیبر پارٹی کے فاروق طارق ‘انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی خاتون سیدہ دیپ نے کہا ہے کہ سلمان حید رکو انسانی حقوق کی آواز اٹھانے پر اغواء کیا گیا ۔

پاکستان میں جو بھی اپنے حق کیلئے آواز بلند کرے گا اس کو اغواء کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہم ایسے قانون کو نہیں مانتے۔فاروق طارق نے کہا پاکستان کے ادارے سوشل میڈیا ایکٹیوس کو اٹھا رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کی آواز اٹھانے کی وجہ سے سلمان حید ،وقاص گورائیہ،عاصم سعید اور ثمر عباس کو اغواء کیا گیا ہے ۔نگہت داد نے کہا حکومت نے جو سائبر کرائم قانون بنایا ہے ہم اس کو نہیں مانتے ۔

سوشل میڈیا ہمارا حق ہے یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔آزاری اظہار رائے پر پابندی آمریت کا ثبوت ہے۔ریاست سے حق مانگنے والے کا اٹھالیا جاتا ہے ۔جمہوری معاشرے میں ایسے اوچھے ہتکنڈے استعمال نہیں کیے جاتے۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے لاپتہ اور اغواء ہونے والے ساتھیوں کو فوری بازیاب کرایا جائے ورنہ ہم ملک بھر یں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :